Saturday, 9 September 2017

اک کسان اور صحافی

ایک ٹی وی چینل کا صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا ---
صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
صحافی: سفید کو ..
کسان: گھاس ..
صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اسے بھی گھاس ..
صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
صحافی: سفید کو ..
کسان: باہر کے کمرے میں ..
صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس بھی باہر کے کمرے میں ...
صحافی: اور انہیں نہلاتے کس طرح ہو ... ؟؟
کسان: کسے سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
صحافی: سیاہ کو ..
کسان: جی پانی سے ..
صحافی: اور سفید کو ... ؟؟
کسان: جی اس بھی پانی سے ..
صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: کمینے! جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید ... ؟؟؟؟
کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے ...
صحافی: اور سفید بکرا ... ؟؟
کسان: وہ بھی میرا ہے ...
صحافی بے ہوش ---
ہوش آنے پہ کسان بولا اب پتہ چلا جب تم ایک ہی خبر سارا دن گھما پھرا کے دکھاتے ہو ہم بھی ایسے ہی دکھی ہوتے ہیں--

No comments:

Post a Comment