انسان کی عمر چاہے کتنی بھی ہو، یعنی آپ نوجوان ہوں یا اڈھیر عمر، مگر اس بات سے سب اتفاق کریں گے کہ ہم اپنی شخصیت کو بہترین دکھانا چاہتے ہیں۔
مگر روزمرہ کی چند چھوٹی سی غلطیاں لوگوں کو ان کی عمر سے دس سے بیس برس زیادہ بڑا دکھانے کا باعث بنتی ہیں۔
ان میں سے چن غلطیوں پر فوری قابو پایا جاسکتا ہے مگر کچھ کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے تاکہ اپنی عمر سے چھوٹے نظر آسکیں۔
یہاں ایسی ہی غلطیاں بیان کی جارہی ہیں جو آپ کو جوانی میں بوڑھا دکھا سکتی ہیں اور جن سے آپ کو ضرور بچنا چاہیے۔
مناسب ملبوسات استعمال نہ کرنا
اپنی جسامت کے مطابق ملبوسات اور جوتوں کا استعمال نہ کرنا آپ کے روپ کو بدل سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر لوگ اس بات کو سمجھ سکیں کہ جسامت کے مطابق ملبوسات کا استعمال کتنا اہم ہے تو اپنے بیکار کپڑوں سے نجات پانا ہی بہتر سمجھیں گے۔
بیٹھنے کا ناقص انداز
اپنی کمر کو سیدھا رکھ کر بیٹھنا مجموعی صحت کے ساتھ ساتھ عمر کے اثرات میں کمی بیشی لانے کا باعث بھی بنتا ہے۔ بالکل سیدھا بیٹھنا اعتماد کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور لوگوں کی نظر میں عمر کو بھی کم کردیتا ہے۔
دانتوں کا خیال نہ رکھنا
دانت قدرتی طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ زرد ہوجاتے ہیں مگر یہ کوئی جواز نہیں کہ آپ انہیں جس حد تک ممکن ہوسکے سفید اور چمکا نہ سکیں۔ دانتوں کا خلال اور دن میں دو بار برش کرنا تو بس آغاز ہے، اس سے ہٹ کر بھی مختلف اور آسان طریقے ہیں جن کی مدد سے دانتوں کو ہر عمر میں جگمگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : دانتوں کو جگمگانے والے 8 قدرتی نسخے
غذا پر دھیان نہ دینا
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ صحت مند غذا کا استعمال کتنا اہم ہے، مگر یہ جلد کو جوان رکھنے کا محفوظ ترین طریقہ کار بھی ہے۔ اپنی غذا میں توازن، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال اور جنک فوڈ وغیرہ سے دوری بہت ضروری ہوتی ہے ورنہ قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوسکتا ہے، علاوہ ازیں بہت زیادہ میٹھا کھانا بھی عمر کی رفتار میں پر لگا دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وہ غذائیں جو آپ کو جلد بوڑھا کردیں
بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا
روزانہ نہانا ایک اچھی عادت ہے مگر بالوں کو روز شیمپو سے صاف کرنا سر میں موجود قدرتی تیل کو خشک کردیتا ہے اور وہ تیزی سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اسی طرح اپنے بالوں کو مناسب طریقے سے نہ دھونا بھی مسئلے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بالوں ہفتے میں دو بار دھونا ہی بہترین ہے۔
جلد کا خیال نہ رکھنا
انسان کی جلد ہی اس کی عمر کا عندیہ دیتی ہے، لہذا جھریوں، خشک جلد اور آنکھوں کے گرد حلقوں سے بچنا نہایت ضروری ہے۔
یہ دیکھیں : عرقِ گلاب کی جادوئی خصوصیات
پانی کا کم استعمال
جسم میں نمی کو برقرار رکھنا جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہے اور اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو جسمانی عمر اصل سے دس سے بیس سال زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کے نتیجے میں جسم ٹشوز سے پانی کھینچتا ہے اور جلد پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
No comments:
Post a Comment