Thursday, 1 June 2017

بچے کو چوٹ لگی ماں گھر پر نهیں تھی تو اس نے کیا کیا


ماں نے اپنے بیٹے کا ہاتھ زخمی دیکھا تو فورً‌ا پوچھا: "ہاتھ کیسے زخمی ہوا؟"

      بیٹا: " ہتھوڑی لگی ہے. "

      ماں حیران ہو کر بولی:" میں تو گھر پر ہی تھی لیکن آج مجھے تمہارے رونے اور چیخے چلانے کی آواز نہیں آئی! ویسے تو ذرا سی چوٹ لگے تو تم آسمان سر پر اٹھا لیتے ہو. "
      بیٹا بولا:" میں سمجھا تھا کہ شاید آپ گھر پر نہیں ہیں. "

      بظاہر یہ ایک مزاحیہ واقعہ ہے لیکن آپ غور کریں تو یہ واقعہ اللہ اور بندے کے تعلق کو واضح کر رہا ہے. ایک بچہ چوٹ لگنے پر اپنی ماں کے سامنے خوب زور سے روتا اور چلاتا ہے تاکہ ماں جلدی سے آ کر اسے سہارا دے اور چوٹ کا علاج کرے. لیکن جب معلوم ہو کہ ماں گھر پر نہیں ہے تو پھر حتی الوسع روتا یا چلاتا نہیں ہے کہ بھلا کس نے آنا ہے.

       ہمیں معلوم ہے کہ اللہ تعالی ہم سے کئی ماؤں سے بڑھ کر محبت کرتا ہے. لہذا جس انسان کو اللہ کے ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہونے کا پکا ایمان و یقین ہوتا ہے. جب شیطان، نفس یا کوئی اور اسے چوٹ لگائے تو وہ  اللہ کے سامنے خوب روتا اور تڑپتا ہے. لیکن جس کا اللہ پر پختہ ایمان و یقین نہیں ہوتا وہ مخلوق کے آگے تو روتا تڑپتا ہے لیکن اللہ کے سامنے نہیں.

No comments:

Post a Comment