Sunday, 26 March 2017

خدارا !!اپنے ماں باپ کو کبھی نہ ستائو

ایک آدمی اپنی بیوی کیساتھ دوکان میں داخل ہُوا ۔۔ اور پیچھے اسکی بوڑھی ماں داخل ہُوئی ۔۔ جس کی گود میں اسکا چھوٹا سا بچہ تھا ۔۔ اور اس کی بیوی نے اپنی پسند كي جیولری وغیرہ خریدی ۔۔ آدمی نے کاونٹر مین سے پوچھا ٹوٹل کتنا رقم بنا ؟؟ ۔۔ " بیس ھزار ایک سو ریال " آدمی نے پوچھا " یہ سو ریال کہاں سے آ ٹپکا " ؟؟ ۔۔ ہم نے تو صرف بیس ہزار ریال کی خریداری کی تھی ۔۔ یہ سو ریال کہاں سے آگیا ؟؟ " آپکی والدہ نے بھی سو ریال کی انگوٹھی لی ہے " ۔ ۔کہاں ہے وہ انگوٹھی ؟؟ ۔۔ " یہ رہی وہ انگوٹھی " یہ ہے ؟؟۔۔ بیٹے نے انگوٹھی سیل مین کے منہ پر پھینکتے ہُوئے کہا " بوڑھی عورتوں کیساتھ سونا چاندی کا کیا تعلق " جب اس کی ماں نے یہ سارى باتیں سُنی ۔۔ تو وہ روتی ہُوئی گاڑی کیطرف نکل گئیں ۔۔ بیوی نے کہا : اوئے یہ کیا کیا تم نے ؟؟ ہوسکتا ہے ۔۔ آج کے بعد وہ تیرے بیٹے کو نہ سنبھالیں ۔۔ ] گویا کہ ماں نوکرانی ہو [ ۔۔ جب سیل مین نے اسکی سرزنش کی ۔۔ تو آدمی والدہ کومنانے چلا گیا ۔۔ " آپ چاہتی ہے ۔۔ تو انگوٹھی لے لیں ۔۔ کوئی ایسی بات نہیں " ماں بولی : '' مجھے کسی بھی سونا چاندی کی کوئی خواہش نہیں ۔۔ لیکن میں دوسرے لوگوں کیطرح عید پے خوش ہونا چاہ رہی تھی ۔۔ اللہ تجھے معاف کردے ۔۔ تم نے میری خوشی چھین لی" مسلمانو !!!! آج ہمیں کیا ہوگیا ہے ؟؟ اس ماں کو ستانے نکلے ہیں ۔۔ جس نے ہماری حمل سے لیکر دودھ چھڑانے تک ۳۰ ماہ تک حفاظت کیں ؟؟ بیوی کو اس ماں پر فوقیت دیتی ہو ۔۔ جس نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر آپ کو جنا ؟؟ جس نے میٹھی نیندیں قربان کرکے آپ کی سکھ کو سب کچھ جانا ۔۔ آپ کو آج معمولی خوشی نصیب ہونے پر انکی قربانیاں بھول جاتے ہو ؟؟کیا یہ انصاف ہے ؟؟ کیا جواب ہے آپ کے پاس رب کو دینے کے لئے ؟؟؟ کیا آپ نے وہ آیتیں نہیں سنی ۔۔ نہیں پڑھی ۔۔ جس میں رب تعالی نے اپنے بعد والدین کو درجہ دیا ؟؟؟ جن کو " اُف " تک کہنے کی اجازت نہیں، آج ہم کہاں نکل گئے ؟؟ ۔۔ سرزمین عرب کی سچی کہانی ۔۔ اگر آپ میں سے کسی کے ماں باپ ناراض ہیں ۔۔ تو خُدارا اُن کو منائیں ۔۔ ورنہ رب کائنات کی قسم !! دین و دُنیا کی ٹھوکریں آپ کا نصیب بنےگی ۔۔ چاہے آپ کتنے ہی پرہیزگار و متقی کیوں نہ ہو ۔۔ برائے مہربانی اِس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرلیں ۔۔ ہوسکتا ہے ۔۔ کِسی بٹھکے کو راہ نجات مِل جائے ۔۔ نو ماہ تک پیٹ میں رکھنے والی کے ساتھ ایسا گھٹیا سلوک،،؟

No comments:

Post a Comment